Poetry from Book: "Piyasa Aasmaan" - کتاب: "پیاسا آسماں" میں سے کچھ اشعار

خار کیا ہے، گُلاب کیسا ہے؟
میری آنکھوں میں خواب کیسا ہے؟

مجھ پہ سو جان وارنے والے۔
اب بھلا اجتناب کیسا ہے؟

مجھ سے پوچھا خزاں کے موسم نے۔
تیرے دِل کا گُلاب کیسا ہے؟

شدّتِ غم سے بے خبر ہیں ہم۔
کیا خبر یہ عذاب کیسا ہے؟

کوئی پُوچھے وفا کے ماروں سے
عشق خانہ خراب کیسا ہے؟

شاعر: زوار حکیم ابصار حیدری
زیر ِ طبع کتاب: "پیاسا آسماں" میں سے کچھ اشعار

0 comments:

Post a Comment