Aa Sukoo'n ki Sabeel Karty Hain

آ، سکوں کی صبیل کرتے ہیں
چشم کو صلصبیل کرتے ہیں

آ، کہ سورج کو روک دیتے ہیں
ساعتِ شب طویل کرتے ہیں

تیری آنکھوں کو جھیل کرتے ہیں
کیا ستم یہ بخیل کرتے ہیں

تیرے قاتل بھی کر نہیں سکتے
جو ہمارے قتیل کرتے ہیں

مصلحت کا قمر تقاضا ہے
دشمنوں کو خلیل کرتے ہیں

شاعر: قمر چنیوٹی
افکار پاکستان

0 comments:

Post a Comment