3 couplets by Mushtaq Khalil - مشتاق خلیل صاحب کے تین شعر
ہم نے کہا تھا عشق کے ہم بھی امیر ہیں
اُس نے بس اتنی بات پر پتھر اُٹھا لیا
کہنے کو ہم ہیں طاق میں رکھے ہوئے چراغ
لیکن جلے ہیں جب بھی کسی نے جلا لیا
پتے جھڑے تو پیڑ کی توقیر کیا رہی
لوگوں نے اُس کو کاٹ کر ایندھن بنا لیا
شاعر: مشتاق خلیل، افکار پاکستان











0 comments:
Post a Comment