Zaeem Jaffri sahib ki Naz'r Naeem Abbas sahib ki ghazal
یزداں کے تصور کا تماشا بنی دُنیا
اِک خوابِ مسلسل میں ہے چلتی ہوئی دُنیا
رستوں کا پتہ ہے نہ ہی منزل کی خبر ہے
اک دُھند میں رہتی ہے یہ بھٹکی ہوئی دُنیا
آنکھوں میں تری یاد کے روشن ہیں دِئیے سے
طُوفان کی ، سیلاب کی صُورت رہی دُنیا
شاہوں کو گدا دیکھُوں، گداوں کا ہو چرچا
کچھ ایسے عجب رنگ بدلتی گئی دُنیا
یہ ذات کی تکمیل کا ہے کون سا پہلوُ؟
میں ذات میں تنہا تھا تو اچھی لگی دُنیا
شاعر: پروفیسر نعیم عباس، گجرات، افکار پاکستان











0 comments:
Post a Comment